ابنا: اسلامی جمہوریہ اسلامی ایران کے وزیر دفاع نے کہا کہ قیامت کے دن سب لوگ صف میں کھڑے ہوں گے انسان کی شکل میں ایک نورانی شخص جب مسلمانوں کی صف کے سامنے سے گزرے گا تو وہ کہیں گے کہ یہ شہداء سے ہے جب وہ شہداء کے سامنے سے عبور کرےگا تو وہ کہیں گے یہ شخص انبیاء سے ہے جب انبیاء (ع) کے سامنے سے گزرےگا تو وہ کہیں گے کہ یہ شخص ملائکہ میں سے ہے جب وہ ملائکہ کے سامنے سے عبور کرےگا تو وہ کہیں گے یہ الہی مقربین میں سے ہے اوراس طرح وہ نورانی شخص عرش پر خدا کے پاس پہنچےگا تو اللہ تعالی اسے فرمائے گا تمہاری ہر بات اجابت کروں گا اور یہ انسانی شکل میں نورانی ذات قرآن پاک ہے انھوں نے کہا کہ قرآن پاک ہمیں ظلمت و تاریکی سے نور کی طرف ہدایت کرتا ہے وہ دنیا میں ہمارا ہادی و رہنما ہے اور ہم سب کو قرآنی تعلیمات پر عمل کرنا چاہیے قرآن ہمیں استقامت و پائداری اور محبت و دوستی کا درس دیتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ قرآن ہمیں غور و فکرکی دعوت دیتا ہے اورمسلمانوں کے تمام مسائل کا حل قرآن مجید میں موجود ہے لیکن افسوس کے مسلمان اختلافات میں بٹے ہوئے ہیں اور قرآنی تعلیمات سے بے بہرہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی قوم کی سرافرازی اور استقامت میں قرآن مجید کی برکات شامل ہیں۔
.....
/169